کیویز سے شکست،احمد شہزاد نے بھارتی ٹیم کو "کاغذی شیر” کہہ ڈالا

0 106

نیوزی لینڈ نے 36 سال بعد بھارت میں سیریز ٹیسٹ میچ جیتا تھا جبکہ پہلی بار سیریز اپنے نام کی

قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے ہوم گراؤنڈ پر بھارتی ٹیم کے کیویز کے ہاتھوں ہارنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نیوزی لینڈ کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ لوگ بھارتی ٹیم کو "کاغذی شیر ” کہہ رہے ہیں، کیویز نے ہندوستان آکر ان کو مارا پیٹا اور چلے گئے، بھارت کو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں جدوجہد کی۔

خیال رہےکہ نیوزی لینڈ نے 36 سال بعد بھارت میں سیریز ٹیسٹ میچ جیتا تھا جبکہ پہلی بار سیریز اپنے نام کی۔

سال 2012 کے بعد بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا جس کے باعث شائقین کرکٹ سمیت سابق کرکٹر ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

واضح رہے کہ کیویز کے ہاتھوں سیریز میں شکست کی بڑی وجہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کی عدم پرفارمنس ہے دونوں پلئیرز کو بیٹ سیریز میں خاموش رہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.