ہائبرڈ ماڈل مسترد کرچکا ، ایشیا کپ پاکستان میں ہونا چاہیے، ذکا اشرف
مضبوط امیدوارپی سی بی چیئرمین اور وزیر احسان الرحمٰن مزاری کی گفتگو
اسلام آباد (شوریٰ نیوز)مضبوط امیدوارپی سی بی چیئرمین ذکا اشرف اور وزیر احسان الرحمٰن مزاری نے کہا کہ ہائبرڈ ماڈل مسترد کرچکا ، ایشیا کپ پاکستان میں ہونا چاہیے، پہلا نکتہ یہ ہے کہ میں نے ماضی میں ہی ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کر دیا تھا کیونکہ میں اس سے متفق نہیں ہوں، ایشین کرکٹ کونسل بورڈ نے فیصلہ کیا تھا کہ ٹورنامنٹ مکمل طور پر پاکستان میں کرایا جائے تاہم، بڑے میچز کہیں اور منعقد کیے جا رہے ہیں اور صرف نیپال جیسی چھوٹی ٹیمیں پاکستان میں کھیلیں گی، یہ پاکستان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ میزبان ہونے کے ناطے مکمل ایشیا کپ پاکستان میں ہونا چاہیے۔ذکا اشرف کا بطور پی سی بی چیئرمین انتخاب متوقع ہے کیونکہ انہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں تعینات کیا تھا۔70 سالہ ذکا اشرف نے کہا کہ وہ 31 اگست سے 17 ستمبر تک پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ میں تبدیلیاں لانے کی کوشش کریں گے۔ مجھے نہیں معلوم کہ پچھلی انتظامیہ نے کیا فیصلہ لیا کیونکہ مجھے اس سے متعلق معلومات تک رسائی نہیں ہے، میں جا کر دیکھوں گا اور کوشش کروں گا کہ کم سے کم وقت میں وہ کام کروں جو پاکستان کے بہترین مفاد میں ہو۔ماضی میں بھی چیئرمین کے عہدے پر فائز رہنے والے ذکا نے ایشیا کپ کے معاملے بھارتی قیادت سے بات چیت کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے مسائل زیر التوا ہیں اور میں اس معاملے کی گہرائی میں نہیں جا رہا کیونکہ میں نے باضابطہ طور پر ذمہ داری نہیں سنبھالی ہے۔اگرچہ ذکا اشرف کے بیانات کے بارے میں بی سی سی آئی کے کسی اہلکار یا اے سی سی کی طرف سے کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا گیا لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس مرحلے پر ہائبرڈ ماڈل میں مزید تبدیلی ممکن نظر نہیں آتی۔ماڈل کے مطابق چار میچز پاکستان میں اور نو سری لنکا میں منعقد ہونے ہیں جس پر نجم سیٹھی کی زیر پی سی بی کی عبوری انتظامی کمیٹی نے اتفاق کیا تھا۔نجم سیٹھی نے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز اس وقت پیش کی تھی جب بی سی سی آئی نے ایونٹ کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا