بھارت کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ تیار

روہت شرما، اجنکیا رہا،یشسوی جیسوال، رتوراج گائیکواڈ ،مکیش کمارشامل

0 66

نئی دہلی (شوریٰ نیوز) بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی)نے ویسٹ اندیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے اعلان کردہ ٹیسٹ سکواڈ میں روہت شرما (کپتان)اور اجنکیا رہانے (نائب کپتان)ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شبمن گل، ویرات کوہلی، رتوراج گائیکواڑ، یشسوی جیسوال، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، روی چندرن ایشون ، رویندرا جدیجہ ، اکسر پٹیل، شاردول ٹھاکر، محمد سراج، مکیش کمار، جے دیو انادکت، ایشان کشن اور نودیپ سینی شامل ہیں، مایہ ناز بلے باز چیتیشور پجارا کو کیریبین میں شیڈول دو میچوں کی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25۔2023 کا حصہ ہوگی۔یشسوی جیسوال، رتوراج گائیکواڈ اور مکیش کمار کو پہلی بار ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔فاسٹ باؤلر نودیپ سینی نے بھی ٹیم میں واپسی کی ہے جبکہ امیش یادو کو سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔اجنکیا رہانےکو ٹیسٹ سکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے اور انہیں نائب کپتان بھی بنایا گیا ہے۔ روہت شرما کی قیادت میں سکواڈ کے زیادہ تر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے سکواڈ والے کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے ۔جیسوال اور مکیش بھی سکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں ۔فاسٹ بائولر جسپریت بمرا، کے ایل راہول اور شریاس ائیر فٹنس مسائل سے نجات پانے کے لئے بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں اس لئے وہ سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔سپن بائولر اکشر پٹیل ، روی چندرن ایشون اور رویندر جدیجہ ٹیم میں برقرار ہیں۔ فاسٹ بائولر محمد سراج اور امیش یادیو بھی ٹیم میں شامل ہیں۔بھارتی ٹیم اپنے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز 12 جولائی سے ڈومینیکا میں پہلے ٹیسٹ سے کرے گی ۔ دوسرا ٹیسٹ 20 جولائی کو پورٹ آف سپین کے کوئنز پارک اوول میں شروع ہوگا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.