اینڈرے روبلوف ، ٹیلون گریکسپور ہال اوپن کے سیمی فائنل میں داخل

روبرٹو بوٹسٹا ، الیگزینڈر زیوریف اور الیگزینڈر ببلک نے بھی جگہ بنالی

0 66

برلن (شوریٰ نیوز)اینڈرے روبلوف ، ٹیلون گریکسپور ہال اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخل،روبرٹو بوٹسٹا ، الیگزینڈر زیوریف اور الیگزینڈر ببلک نے بھی جگہ بنالی۔اے ٹی پی کے زیراہتمام ہال اوپن کے دلچسپ مقابلے جرمنی میں جاری ہیں ، کوارٹر فائنل مرحلے میں تھرڈ سیڈ روس کے اینڈرے روبلوف نے نیدرلینڈز کے ٹیلون گریکسپور کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-3 ، 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ، دوسرے کوارٹر فائنل میں سپین کے روبرٹو بوٹسٹا نے ٹاپ سیڈ روس کے ڈینئل میدویدیف کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 5-7 اور 6-7 سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ۔تیسرے کوارٹر فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریف نے چلی کے نکولس جیری کو 5-7 اور 3-6 سے شکست دے دی جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں فورتھ سیڈ اٹلی کے جانک سنر قزاقستان کے الیگزینڈر ببلک کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہو گئے اور دوسرے سیٹ میں انہیں میچ سے دستبردار ہونا پڑا، ببلک نے پہلے سیٹ میں 5-7 سے کامیابی حاصل کی اور دوسرے سیٹ میں انہیں 0-2 کی برتری حاصل تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.