بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارتی ٹیم کو تاحال پاکستان آنے کی منظوری نہ مل سکی

0 115

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے تاحال اپنی حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کا انتظار ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں حصہ لینا ہے اور اس کے لیے ٹیم کو وزارت کھیل کی جانب سے این او سی مل چکا ہے مگر حکومت کی جانب سے تاحال منظوری نہیں مل سکی۔

وزارت کھیل سے این او سی ملنے کے باوجود بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ سے تاحال کلیئرنس ملنے کا انتظار ہے۔اس حوالے سے سیکرٹری انڈین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں سے حکومتی کلیئرنس کا انتظار کررہے ہیں، ہمیں حکومتی فیصلہ منظور ہوگا بس ہمیں وضاحت چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ 2014 میں باہمی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان گئی تھی جب کہ 2023 میں پاکستان نے بھارت میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت نہیں کی۔واضح رہے کہ بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 23 نومبر سے 3 دسمبر تک پاکستان میں شیڈولڈ ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.