پاکستانی باکسرعثمان وزیرکا اپنی پندرہویں انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان

0 100

پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے اپنی پندرہویں انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان کردیا ۔عثمان وزیر اپنی اگلی فائٹ میکسیکن باکسر گارسیولوپیز کے خلاف لڑیں گے ، عثمان وزیر کی میکسیکن باکسر کے خلاف انٹرنیشنل رینک فائٹ ہوگی۔

عثمان وزیر اور گارسیولوپیز کے درمیان فائٹ 7 دسمبر کو انگلینڈ میں ہوگی، پارک کمیونٹی ارینا یارک شائر عثمان وزیر اور گارسیولوپیز کے درمیان فائٹ کی میزبانی کرےگا۔اس حوالے سے عثمان وزیر کاکہنا تھا کہ انگلینڈ میں پاکستانی شائقینِ باکسنگ کی بڑی تعداد موجود ہے، پاکستانی شائقینِ باکسنگ 7 دسمبر کو سپورٹ کرنے ضرور آئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.