نیدر لینڈ کی کرکٹ ٹیم اگلے برس پاکستان کا دورہ کرے گی

0 114

پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان اگلے برس کرکٹ سیریز کرانے پر اتفاق ہوا ہے جس کے لیے نیدر لینڈ کی ٹیم پاکستان آئے گی۔رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے نیدر لینڈ کی سفیر نے ملاقات کی جس میں جہاں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، وہیں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کو فروغ دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کرانے اور نیدر لینڈ کا کرکٹ کے فروغ کیلیے پی سی بی سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔محسن نقوی نے کہا کہ وہ نیدر لینڈ میں کرکٹ کے فروغ کیلیے سپورٹ کریں گے جب کہ نیدر لینڈ کی سفیر نے کہا کہ ان کی کرکٹ ٹیم اگلے برس پاکستان کا دورہ کرے گی۔

اس ملاقات میں وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے پائیدار بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی واپسی کیلیے پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.