ہوم سیریز کی تیاری مکمل، بھارت کو شکست دیکر ٹیسٹ سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے: ٹراوس ہیڈ

0 100

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ٹراوس ہیڈ نے کہا ہے کہ مہمان بھارتی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر بارڈر گواسکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے۔

30 سالہ ٹراوس ہیڈ نے کہا کہ بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لئے ان کی ٹیم بھرپور تیاریوں میں مصرف ہے، بھارتی ٹیم کا شمار دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے اور اس کو شکست دینا آسان نہیں ہے تاہم ان کی ٹیم نے ہوم سیریز کے ابتدائی میچ سے قبل بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف بارڈر گواسکر سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ٹراوس ہیڈ کا مزید کہنا تھا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور مہمان ٹیم کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.