کین ولیمسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

0 114

کیوی بیٹر کین ولیمسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیوزی لینڈ کے لیے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

کین ولیمسن ٹیسٹ کرکٹ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے 9 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔

ولیمسن نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن یہ کارنامہ سر انجام دیا۔

کین ولیمسن نے 182 ٹیسٹ اننگز میں 9 ہزار 35 رنز بنائے ہیں جن میں 32 سنچریاں اور 37 ففٹیاں شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.