پاکستان نے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

0 112

پاکستان نے چوتھے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ملتان میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیپال کو یکطرفہ مقابلے میں 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیپال کی ٹیم پاکستان کے خلاف مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 94 رنز ہی بناسکی۔

پاکستان کے مطیع اللّٰہ نے 4 اوور میں 5 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے نیپال کی جانب سے دیا گیا 95 رنز کا ہدف باآسانی چھٹے اوور میں حاصل کرلیا، کامران نے 21 گیندوں پر 63 رنز اسکور کیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.