ورلڈکپ کوالیفائر، ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں عمان کو 7 وکٹوں سے شکست

عمان کی جانب سے سورج کمار نے 53 رنز اور شعیب خان نے 50 رنز بنائے

0 66

ہرارے (شوریٰ نیوز)ورلڈکپ کوالیفائر، ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں عمان کو 7 وکٹوں سے شکست،عمان کی جانب سے سورج کمار نے 53 رنز اور شعیب خان نے 50 رنز بنائے، آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر کے سپر 6 کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے عمان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں عمان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے۔عمان کی جانب سے سورج کمار نے 53 رنز کی اننگز کھیلی اور شعیب خان نے 50 رنز بنائے جبکہ ایان خان نے 30 اور کیشیپ پراجاپتی نے 31 رنز کی اننگز کھیلیں۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ نے 3 جبکہ کائل مائیرز نے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ویسٹ انڈیز نے 222 رنز کا ہدف 40ویں اوور میں حاصل کرلیا۔برینڈن کنگ نے 60 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ کپتان شے ہوپ 63 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ ویسٹ انڈیز اور عمان دونوں ہی ٹیمیں ورلڈکپ 2023 کےلیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.