پاکستان اگلے سال اولمپک ہاکی کوالیفائر کی میزبانی کرے گا

ایونٹ 13 سے 21 جنوری تک لاہور میں ہونگے، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن

0 67

لاہور (شوریٰ نیوز) پاکستان اگلے سال اولمپک ہاکی کوالیفائر کی میزبانی کرے گا،ایونٹ 13 سے 21 جنوری تک لاہور میں ہونگے، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو پہلی مرتبہ اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی سونپ دی، 8 ممالک کی ٹیموں کا فیصلہ ایشین گیمز اور کونٹینٹل کپ کے اختتام پر ہو گا۔پاکستان ایشین گیمز میں گولڈ میڈلز جیت لے تو وہ براہ راست پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر لے گا، ورنہ پاکستان کی ٹیم بھی کوالیفائنگ راؤنڈ کھیِلے گی۔مینز کے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ پاکستان اور سپین میں ہوں گے جبکہ ویمنز ہاکی کے کوالیفائنگ راؤنڈ چین اور سپین میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان نے آخری مرتبہ 2018 میں 4 ٹیموں کے ایف آئی ایچ ہاکی اوپن سیریز کی میزبانی کی تھی، پاکستان نے 1999، 1994 اور 2004 کے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی میزبانی کی تھی جس میں 6، 6 ٹیمیں شریک ہوئی تھیں۔اس بار 8 ٹیمیں پاکستان کا رخ کریں گی اور 1990 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلا موقع ہو گا جب پاکستان 8 ممالک کے ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.