یو ایس جونیئر سکواش چیمپئن شپ: پاکستانی ماہ نور علی فائنل میں پہنچ گئیں

0 124

پاکستان کی ماہ نور علی یو ایس جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔

گرلز انڈر-13 سنگلز کے سیمی فائنل میں ماہ نور نے چین کی کھلاڑی کو شکست دی۔

انہوں نے چینی کھلاڑی زیوان ین کے خلاف 11-7 ، 11-5 ، 5-11 اور 12-10 سے کامیابی حاصل کی۔

فائنل میں سیکنڈ سیڈ پاکستان کی ماہ نور کا مقابلہ ٹاپ سیڈ مصر کی پلیئر سے ہو گا۔

واضح رہے کہ بوائز انڈر-11 میں پاکستان کے حماس راجہ نے فائنل میں جگہ بنالی ہے، ٹاپ سیڈ حماس راجہ نے امریکا کے لوکاس ڈیلی کو اسٹریٹ گیمز میں شکست دی تھی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.