فراڈ کیس میں سابق بھارتی کرکٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری

0 50

2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم میں شامل سابق اوپننگ بیٹر روبن اُتھپا کے فراڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر روبن اُتھپا کے ای پی ایف او (ایمپلائیز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن) فراڈ کیس میں مبینہ طور پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

روبن اُتھپا پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک کمپنی کے انتظامی امور کے دوران ملازمین کی تنخواہوں سے 23 لاکھ روپے کی رقم تو کاٹی لیکن اسے پروویڈنٹ فنڈ کے حصے میں متعلقہ محکمے میں جمع نہیں کروایا۔

پولیس میں درج شکایت کے مطابق بقایا جات جمع نہ کرانے کے باعث متاثرہ ملازمین کے پی ایف اکاؤنٹس کے معاملات میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔

کرناٹک پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ روبن اُتھپا کو 27 دسمبر تک گرفتار کیا جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ وارنٹ 4 دسمبر کو جاری کیے گئے لیکن سابق بھارتی کرکٹر ریاست کرناٹک میں پلکیشی نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.