بابر اعظم نے صائم ایوب کی تعریف میں کیا کہہ دیا؟ پوسٹ وائرل

0 109

پاکستان نے تین ون ڈے میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا کو کلین سوئیپ کردیا جس کے بعد بابر اعظم صائم ایوب کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

پاکستان کی جیت میں بائیں ہاتھ کے اوپنر صائم ایوب نے اہم کردار ادا کیا۔

صائم ایوب نے سیریز کے دوران بیک ٹو بیک دو سنچریاں اسکور کیں اور آخری ون ڈے میں پلیئر آف دی میچ قرار پائے، انہیں پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔

بابر اعظم جو خود بھی ون ڈے سیریز میں فارم میں واپس آئے اور بیک ٹو بیک نصف سنچریاں بنائیں وہ صائم ایوب کی کی کارکردگی پر تعریف کیے نظر آئے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر صائم ایوب کو ’چیتا‘ قرار دیدیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.