بی پی ایل، دربار راجشاہی نے سابق پاکستانی بیٹر اعجاز کو ہیڈ کوچ بنا لیا

0 100

بنگلا دیشی پریمیئر لیگ کی فرنچائز دربار راجشاہی نے سابق پاکستانی بیٹر اعجاز احمد کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

سابق کرکٹر اعجاز احمد 1992 کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کا حصہ رہے ہیں جبکہ 1999 کی رنر اَپ پاکستانی الیون میں بھی شامل رہے تھے۔

بی پی ایل کے نئے سیزن کی شروعات 30 دسمبر سے ہوگی۔

اس سے قبل، 56 سالہ اعجاز احمد پاکستان انڈر 19 اور لاہور قلندرز کے بھی ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں، وہ پاکستانی ٹیم کے معاون کوچ بھی رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.