معروف کرکٹ ویب سائٹ کا اپنی ون ڈے ٹیم آف دی ایئرکا اعلان ، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

0 100

معروف کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو نے اپنی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کر دیا۔

ای ایس پی این کرک انفو کی جانب سے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا کپتان سری لنکا کے چریتھ اسالنکا کو بنایا گیا ہے۔

ویب سائٹ کی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان سےصرف حارث رؤف جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

ویب سائٹ نے جن دیگر کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا ان میں پتھم نسانکا، رحمان اللہ گربز،کوشال مینڈس، شرفین ردرفورڈ، لیام لونگسٹن شامل ہیں۔

ان کے علاوہ عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، وانندوہسارنگا اور تسکین احمدکا نام بھی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا گیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.