بارش کی پیشگوئی کرنے والے درخت
کچھ درخت ایسے ہوتے ہیں جو موسم کی تبدیلی خاص طور پر بارش کی آمد کی پیش گوئی کرسکتے ہیں۔
اگرچہ یہ پیشگوئی سائنسی طور پر درست "پیش گوئی” نہیں کہلاتی لیکن ان درختوں میں قدرتی حساسیت ہوتی ہے جو بارش سے پہلے کے ماحولیاتی عوامل (جیسے ہوا میں نمی یا دباؤ میں تبدیلی) پر ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔
1. بارش کی پیش گوئی کرنے والا مشہور درخت صنوبر ہے جس کا سائنسی نام Clusia rosea ہے۔ اس کے پتے بارش سے پہلے مڑ جاتے ہیں یا جھکنے لگتے ہیں۔
ایسا کیوں ہوتا ہے؟
پہلی وجہ اس کی نمی میں اضافہ ہے۔ بارش سے پہلے فضا میں نمی (humidity) بڑھ جاتی ہے جس کا اثر درخت کے پتوں یا تنوں پر پڑتا ہے۔ دوسری وجہ ہوائی دباؤ میں تبدیلی ہے۔ درخت کے خلیے اس دباؤ کو محسوس کرتے ہیں اور ان کے پتوں یا شاخوں میں تبدیلی آ سکتی ہے۔
اس درخت کی ایک مخصوص قسم کو مغربی دنیا میں کرسمس کے درخت کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
2. دوسرا درخت جو بارش کی پیشگوئی کرسکتا ہے، وہ ہے ٹیکساس سیج۔ اس کا سائنسی نام Leucophyllum frutescens ہے۔ اس درخت پر بارش سے کچھ دن یا گھنٹے پہلے اس جامنی پھول اُگ آتے ہیں۔
3. تیسرا درخت ہے چھوئی موئی جسے سائنسی زبان میں Mimosa pudica کہتے ہیں۔ بارش سے قبل اس کے پتے خودبخود بند ہو سکتے ہیں (یہ ردعمل نمی اور روشنی میں تبدیلی پر ظاہر ہوتا ہے)۔