واٹس ایپ کا نیا فیچر، گروپ چیٹ میں بیک وقت ٹائپ کرنے والوں کی تعداد اب واضح ہوگی

0 6

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے تحت صارفین اب یہ جان سکیں گے کہ گروپ چیٹس میں کتنے افراد بیک وقت پیغام لکھ رہے ہیں۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق، واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کے لیے ایک نیا فیچر پیش کیا ہے، جس کے ذریعے صارفین کو اس بات کی اطلاع ملے گی کہ ایک ہی وقت میں کتنے افراد پیغام لکھ رہے ہیں۔

قبل ازیں گروپ چیٹ میں صرف اُس شخص کا نام ظاہر ہوتا تھا جو پیغام لکھ رہا ہوتا تھا، مگر اب واٹس ایپ اس عمل کو مزید شفاف اور معلوماتی بنا رہا ہے۔نئے فیچر کے تحت اگر ایک سے زائد افراد گروپ میں پیغامات لکھ رہے ہوں تو صارف کو نوٹیفکیشن بار میں کچھ یوں پیغام نظر آئے گا کہ دو افراد پیغام لکھ رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.