گال ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی

سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 279 رنز بناکرفل آؤٹ ہو گئی

0 47

سری لنکا(شوریٰ نیوز) گال ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی ،سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 279 رنز بناکرفل آؤٹ ہو گئی،پاکستان نے سری لنکا کو گال ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیکر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔گال میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستان نے 127 رنز پر 6 وکٹوں کے نقصان پر بنالیے ہیں تاہم دوسری اننگز کا پانچویں روز آغاز ہوا تو کپتان بابراعظم جلد وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ سعود شکیل کو رمیش مینڈس نے پویلین کی راہ دیکھائی۔پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق 8، شان مسعود 7، بابراعظم 24، سعود شکیل 30، سرفراز احمد ایک جبکہ نعمان علی صفر پر آؤٹ ہوئے، امام الحق 50 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں پربھارت جےسوریا نے 4 جبکہ رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.