ایمرجنگ ایشیا کپ، پاکستان شاہینز کو بھارت اے سے شکست

پہلا سیمی فائنل جمعہ کو سری لنکا اے اور پاکستان کے خلاف کھیلا جائے گا

0 44

کولمبو (شوریٰ نیوز) ایمرجنگ ایشیا کپ، پاکستان شاہینز کو بھارت اے سے شکست ،پہلا سیمی فائنل جمعہ کو سری لنکا اے اور پاکستان کے خلاف کھیلا جائے گا،کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 205 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، قاسم اکرم 48 اور صاحبزادہ فرحان 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔بھارت اے کی جانب سے راج رودن نے 5 اور مانوو سدھر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں بھارت اے نے 206 رنز کا ہدف 37 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا، سائے سدھرسن 104 اور کپتان یش دھلکل 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔سری لنکا میں جاری ایمرجنگ ایشیا کپ میں یہ پاکستان کی پہلی شکست ہے۔ایشیا کپ کا باقاعدہ اعلان ہو گیا، پاکستان کے میچز کب اور کہاں ہوں گے،پاکستان شاہینز اور بھارت اے پہلے ہی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بناچکے ہیں۔ایمرجنگ ایشیا کپ کا پہلا سیمی فائنل جمعہ کو سری لنکا اے اور پاکستان کے خلاف کھیلا جائے گا جبکہ بھارت اے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلادیش اے کے مدمقابل ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.