بلوچستان کے علاقوں ژوب اور لسبیلہ میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔
ژوب کے قریب کار اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔
لیویز حکام کے مطابق حادثے کے 7 زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔
دوسری جانب لسبیلہ میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر کوچ اور ٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا ہے۔