کسی غیرملکی کو غیرقانونی طورپرپاکستان میں قیام کی اجازت نہیں دی جائیگی، وزیر داخلہ

0 105

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکاتعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی جس دوران وزیر داخلہ نے پاک امریکا تعلقات کےفروغ کےلیے امریکی سفیرڈونلڈ بلوم کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

الوداعی ملاقات میں امریکی سفیر نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے، عالمی برادری کو ملکر کر دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے لائحہ عمل بنانا ہوگا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کسی بھی غیرملکی کو غیرقانونی طورپرپاکستان میں قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان میں تعیناتی کے دوران تمام اداروں کا بھر پور تعاون حاصل رہا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.