تھر میں بچوں کی شرح اموات کی خبروں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے: بلاول بھٹو

0 109

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تھر میں بچوں کی شرح اموات کی خبروں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں بچوں کی شرح اموات میں واضح کمی آئی ہے جو دوسرے صوبوں کے لیے مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا نے اپنی رپورٹ میں شرح اموات میں کمی کو تسلیم کیا ہے، سندھ میں بچوں کی شرح اموات 1.2 فیصد ہے جب کہ دیگر صوبوں میں 1.4 فیصد ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ کی 106 تحصیلوں میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت فراہم کردی گئی ہے، جو سفر سندھ نے شروع کیا ہے وہ دوسرے صوبوں کیلئے ایک مثال ہے، 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو صحت کے اداروں کو سنبھالنے کی ذمہ داری دی گئی، این آئی سی وی ڈی کا بہترین نیٹ ورک اور گمبٹ انسٹی ٹیوٹ 18ویں ترمیم کی بدولت ممکن ہوا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں ہمارے کام کو نا صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا گیا ہے، آئندہ 5 سال میں شرح اموات مزید 50 فیصد کم کریں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.