سندھ پولیس نے سجاول میں پولش سیاح جوڑے سے چھینے گئے موبائل فون ان کے حوالے کر دیے۔
ایس ایس پی سجاول کے مطابق غیر ملکی سیاح جوڑے کو لاہور میں موبائل فون حوالے کیے گئے۔
انہوں نے بتایاکہ دو ہفتے قبل غیر ملکی سیاح جوڑے سے موبائل فون چھینے گئے تھے اور غیر ملکی سیاحوں سے لوٹ مار کرنے والے تینوں ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
ان کا کہنا تھاکہ تین دن کے اندرملزمان کو گرفتار کرکے موبائل فون برآمد کرالیے تھے۔
دوسری جانب غیرملکی سائیکلسٹ سیاح جوڑے نے ویڈیوپیغام میں سندھ پولیس اورپاکستانی قوم کی مہمان نوازی، پیار اور محبت سے پیش آنے پر شکریہ ادا کیا۔