انگلینڈ کے لیجنڈ بلے باز نے پی ایس ایل کی خاطر ریٹائرمنٹ لے لی

0 112

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بلے باز جیمز ونس نے پاکستان سپر لیگ 10 کی خاطر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

جیمز کے اچانک اس فیصلے پر سب حیران ہیں اور اُن کو تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔ 33 سالہ انگلش بیٹر پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

جیمز نے واضح کیا کہ وہ دنیا بھر میں ٹی 20 لیگز میں حصہ لیتے رہیں گے۔ انگلش بیٹر نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اپنی فیملی اور مستقبل کے حوالے سے سوچ سمجھ کر بہتر فیصلہ کیا ہے‘۔

ونس کے کیریئر پر نظر

ونس نے 216 میچز میں 40.18 کی اوسط سے 13 ہزار 340 رنز بنائے جن میں 30 سنچریاں اور 58 نصف سنچریاں ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.