پی ایس ایل سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دھچکا، فرنچائز نے بھی تصدیق کردی

0 113

پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو دھچکا لگا ہے کیونکہ ہیڈ کوچ شین واٹسن نے پی ایس ایل 10 میں خدمات دینے سے معذرت کرلی۔

فرنچائز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابق آسٹریلیوی آل راونڈر شین واٹسن کی پی ایس ایل 10 کے لیے خدمات دستیاب نہیں ہوں گی، لیگ میں تبدیلی ان کے پہلے سے طویل المدتی معاہدے کو متاثر کرنے کا سبب بنی۔

واضح رہے کہ 43 سالہ شین واسٹن کی بطور کھلاڑی موجودگی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پہلی مرتبہ پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ بطور ہیڈ کوچ ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹر چار سال بعد پلے آف مرحلہ میں رسائی پانے میں کامیاب ہوئی تھی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مالک ندیم عمر نے کہا ہے کہ فرنچائز شین واٹنس کی بطور کھلاڑی اور ہیڈ کوچ خدمات و تعاون کو ہمیشہ یاد رکھے گیْ

کوئٹہ گلیڈی ایٹر اپنے اسکواڈ میں موجود سپر اسٹارز کے سبب دنیا میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے جس میں شین واٹسن سر فہرست رہے۔

ندیم عمر نے شین واسٹن کے لیے مستقبل کی ذمہ داریوں کے لیے ایک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ساتھ اپنی طویل شراکت ختم کرتے ہوئے اسے خیر باد کہنے کا اعلان کیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.