کامیاب مذاکرات سے سیاسی استحکام آئے گا: شرمیلا فاروقی

0 100

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے تو ہم سب کو خوشی ہوگی، اس سے سیاسی استحکام آجائے گا اور پھر معاملات آگے چلیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ اس وقت جو بھی باتیں ہو رہی ہیں یہ سب عوام کے مسائل کی باتیں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مذاکرات بھی ہو رہے ہیں پھر یہ اسمبلی میں شور اور ہنگامہ بھی کر رہے ہیں، بائیکاٹ بھی کر رہے ہیں، پھر انہوں نے 8 فروری کیلئے اناؤنس کر دیا ہے اس کو ختم ہونا چاہیے انہیں ایک فیصلہ کرنا پڑے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.