تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خارجی عابد اللہ سمیت 5 خوارج ہلاک

0 117

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر کے علاقے تیراہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا اور سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آپریشن میں خارجی عابد اللہ عرف تراب سمیت 5 خوارج ہلاک اور ایک خارجی کو گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا اور مارے گئے خوارج سکیورٹی فورسزکےخلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں اور علاقے میں معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سےدہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.