نوازشریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا: بیرسٹر سیف

0 109

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اورعسکری قیادت کے درمیان ملاقات کے بعد نواز شریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے،اطلاعات ہیں نوازشریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا ہے، حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیر موثر بنانے کا کام شروع ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر سرگرم ہو چکے ہیں جو نہیں چاہتے کہ ملک کے اندر سیاسی استحکام کی راہیں کھلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک میں امن کیلئے مذاکرات کی راہ پر چل رہی ہے جبکہ غیر منتخب ٹولہ اپنے ناجائز اقتدار کو بچانے کے لئے مذاکرات ناکام بنانے کے مشن پر ہے۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ حکومتی وزراء اپنے حلف کا پاس رکھتے ہوئے پی ٹی آئی اور عسکری قیادت میں ملاقات پر سیاست نہ کریں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.