26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

0 103

انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے 32 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں یکم فروری تک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ سابق خاتون اول بشری بی بی کے خلاف حسن ابدال، حضرو، اٹک، ٹیکسلا اور راولپنڈی میں مقدمات درج ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.