سول سروس افسران کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کیلئے سلیکشن بورڈ میں 2 سیاستدان شامل

0 100

سول سروس کے سینئر افسران کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کے معاملے وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت نے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ میں دو سیاست دانوں کو بھی شامل کر دیا ہے۔

سول سروس کے سینئر افسران کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کے لیے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ میں بلاول بھٹو زرداری اور خواجہ آصف کو شامل کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے سلیکشن بورڈ میں دو سیاست دانوں کی شمولیت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.