آئی ایم ایف کی بدترین شرائط نے قومی معیشت کو مفلوج کردیا: لیاقت بلوچ

0 113

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی بدترین شرائط نے قومی معیشت کو مفلوج کردیا۔

ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان، ایران اور افغانستان کے مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں۔

لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ایک بار پھر امریکا، بھارت اور اسرائیل کے اثرات بدقسمتی ہو گی، امریکی صدر کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملی یکجتی کونسل کا وفد آج وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کرے گا، قائدین علی امین گنڈاپور کی مجلس مشاورت میں امن کا لائحہ عمل دیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.