اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپائی گئی کلو سے زائد آئس برآمد

0 121

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپائی گئی کلو سے زائد آئس برآمد کر لی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد سے دوحہ جانے والی پرواز پر کارروائی کی، مسافر ابوبکر خان نے آئس اپنے ٹرالی بیگ کے پیندے میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو 1.056 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے منشیات سمیت اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.