وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، اقتصادی و سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

0 118

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اقتصادی اور سکیورٹی تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دی اور نئے سال کی تقریبات میں چینی قیادت کے ساتھ ساتھ چین کے برادر عوام بشمول پاکستان میں مقیم تمام چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امید ہے یہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی لائے گا۔

چینی سفیر نے اس خوشی کے موقع پر چینی حکومت اور اس کے عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.