افغانستان دہشتگردی روکے،مدد کیلئےتیار ہیں، وزیرخارجہ

افغان حکام کارروائی نہیں کرتے تو افغانستان میں ہمارا ایکشن ہوسکتا ہے

0 111

اسلام آباد(شوریٰ نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان سے دہشت گردی کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان دہشتگردی روکے،مدد کیلئےتیار ہیں، افغان حکام کارروائی نہیں کرتے تو افغانستان میں ہمارا ایکشن ہوسکتا ہے ہم سمجھتے ہیں افغان انتظامیہ پاکستان پر حملے کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی، اگر استعداد کار کا مسئلہ ہے تو ہم افغانستان کی مدد کو تیار ہیں اور اگر کارروائی کرنے میں نیت کا مسئلہ ہے تو یہ الگ بات ہے۔ دفترخارجہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان سے دہشتگردی کے تناظر میں اپنے دفاع کے لیے عالمی قانون پر عمل کریں گے۔ اگر افغان حکام کارروائی نہیں کرتے تو افغانستان کے اندر کارروائی ہمارا ایک ایکشن ہوسکتا ہے، مگر یہ بہرحال ہمارا پہلا آپشن نہیں ہوگا۔ نیٹو نے جو اسلحہ اور سامان رسد چھوڑا ہے وہ بعض جگہوں پر دہشتگردوں کے پاس ہے، دہشت گردی کے بارے میں ہماری پالیسی واضح ہے، ہم بلاکس کی سیاست میں نہیں ہیں۔ بطور وزیرخارجہ یہ میرا منشورتھا کہ اس وزارت کوبہتر بنایا جائے، بیرون ملک مشنز اور دفتر خارجہ کے درمیان بہترین ربط قائم کیاجائے ۔ ایک ایساپلیٹ فارم تشکیل دیا جائے جوعام لوگوں کیلیے باآسانی قابل رسائی ہو۔ مجموعی طور 51 منصوبوں پرکام کیا جن میں سے 19 منصوبے تکمیل کوپہنچے اور 25 پرکام جاری ہے۔ فارن سروس اکیڈمی، ای میلنگ، پبلک ڈپلومیسی اورکونسلرسروسز سمیت بیشتر منصوبوں میں بہتری لائی گئی، ڈیجیٹلائزیشن کی اس منصوبے کے تحت ہم مختلف انتظامی شعبوں میں بہتری لائے۔ ایچ آر، فنانس سمیت ای میل سسٹم کو ڈیجیٹلائز کردیا گیا ہے ۔ موسمیاتی تبدیلیوں کیے تناظرمیں ہم نی وزارت خارجہ میں شمسی توانا ئی سے فائیدہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا، وزارت خارجہ میں شمسی توانائی کے منصوبی کا میں باقاعدہ افتتاح کروں گا، شمسی توانائی کے منصوبے کیلئے چین کی تعاون پرمشکورہیں۔ ہم نے وزارت خارجہ کی نئی ویب سائٹ بھی ڈیولپ کی۔ وہ مولانا فضل الرحمان کے پاس باجوڑ واقعے کے شہدا کی تعزیت کیلئےگئے تھے۔ نگران حکومت کے لیے مذاکرات میں پیشرفت ہورہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.