کراچی میں سرکاری کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کے لاکھوں روپے لیکر فرار

0 101

گورنمنٹ کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کی مد میں وصول کیے گئے لاکھوں روپے لے کر فرار ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے گورنمنٹ کالج فار ویمن ناظم آباد میں پیش آیا جہاں کالج کا سپرنٹنڈنٹ طالبات کی فیس کی مد میں وصول کیے گئے 9 لاکھ روپے لے کر فرار ہو گیا۔

اس حوالے سے کالج پرنسپل نے سپرنٹنڈنٹ پر مقدمہ درج کرادیا اور کہا کہ تمام متاثرہ طالبات کے ایڈمٹ کارڈ جاری کردیے گئے ہیں جب کہ کچھ طالبات کے ایڈمٹ کارڈ صبح تک دیدیے جائیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.