پاک امریکا تعلقات ایک شخص یا پارٹی تک محدود نہیں: وزیر دفاع

0 117

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے پاک امریکا تعلقات ایک شخص یا ایک پارٹی تک محدود ہونے کا تاثر مسترد کردیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان میں موجود امریکی اسلحے کی وجہ سے پاکستان میں حملوں میں شدت اور جانی نقصان زیادہ ہو رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا کھلا ہاتھ ہے، افغانستان میں موجود بھارتی قونصل خانوں کے بارے میں ثبوت انہوں نے خود افغان طالبان کے حوالے کیے ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارت صرف پاکستان نہیں، امریکا اور کینیڈا میں بھی دہشتگردی ایکسپورٹ کررہا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ٹرمپ حکومت سے پاکستانی حکومت کے رابطے ٹھیک ہیں، پاک امریکا تعلقات ایک شخص یا پارٹی تک محدود نہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.