پشین: نجی ہسپتال میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 7 افراد زخمی

0 100

پشین بائی پاس کے قریب نجی ہسپتال میں گیس لیکیج کے دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین میں بائی پاس کے قریب نجی ہسپتال میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس میں 7 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے ہسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، دیواریں اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو دیگر ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.