عمران خان کا کوئی خط نہیں ملا، بات کرنی ہے تو سیاستدانوں سے کریں: سکیورٹی ذرائع

0 108

سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا۔

ذرائع نے بتایا کہ سزا یافتہ مجرم کی جانب سے کوئی خط ملا نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کو ایسے کسی بھی خط میں کوئی دلچسپی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے خط کے نام پر ایک اور ناکام ڈرامہ کرنے کی کوشش کی، اسٹیبلشمنٹ پہلے ہی یہ بات واضح کر چکی ہے کہ پی ٹی آئی کو کسی بھی معاملے پر بات کرنی ہے تو سیاستدانوں سے کرے۔

واضح رہے گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو پالیسیوں پر نظرثانی کیلئے خط لکھا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.