عمران خان کے آرمی چیف کو خط کا رسپانس آتا ہے تو ہم خیر مقدم کرینگے: بیرسٹر گوہر

0 108

چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کے خط کا رسپانس آتا ہے تو ہم اس کا خیر مقدم کریں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے کہا انہوں نے آرمی چیف کو خط لکھا، میں نے اب تک بانی پی ٹی آئی کا یہ خط پڑھا یا دیکھا نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے خط کے مندرجات خود پڑھ کر سنائے اور کہا کہ فوج کی بڑی قربانیاں ہیں، ان کی طرف سے خط پر رسپانس آتا ہےتو ہم خیرمقدم کریں گے۔

فوجی قیادت سے رابطے میں ہونے کے سوال پر بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ایک میٹنگ ہوئی تھی جو امن عامہ پر تھی، اس کے علاوہ کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز آرمی چیف کو 6 نکات پر مشتمل خط لکھا تھا جب کہ وہ اس سے قبل سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو بھی خط لکھ چکے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.