امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے بروقت اقدامات اور کارروائیاں لائق تحسین ہیں: محسن نقوی

0 103

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر کامیاب آپریشن کرکے 12 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔

محسن نقوی نے کہا کہ 12 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے بروقت اقدامات اور کارروائیاں لائق تحسین ہیں، خوارجی دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے قوم یکسو اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیر داخلہ نے شہید لانس نائیک محمد ابراہیم کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ شہید محمد ابراہیم کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.