پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین کا شدیداحتجاج

سی بی اے نےاحتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا

0 101

کراچی (شوریٰ نیوز) پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین کا شدیداحتجاج، سی بی اے نےاحتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا،پی آئی اے کی مبینہ نجکاری کے خلاف ملازمین نے کراچی ہیڈ آفس کے باہر احتجاج کیا۔ قومی ایئرلائن کی مبینہ نجکاری روکنے کے لیے پی آئی اے کی سی بی اے نےاحتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، اس سلسلے میں جمعے کے بعد پی آئی اے ملازمین نے کراچی میں قومی ایئرلائن کے ہیڈ آفس پراحتجاجی مظاہرہ کیا۔پی آئی اے سی بی اے پیپلز یونٹی نے احتجاج کی کال دی تھی،جس میں ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہوئی،اس موقع پراحتجاجی ملازمین نے پی آئی اے کی نجکاری نامنظور کے نعرے لگائے جبکہ کی تنخواہوں میں اضافے کا بھی مطالبہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.