مقبوضہ کشمیر میں حملہ، 3 قابض بھارتی فوجی ہلاک
بھارتی فورسز کے نام نہاد آپریشن کے دوران فوجی قافلے پر فائرنگ کی گئی
سرینگر(شوریٰ نیوز)مقبوضہ کشمیر میں حملہ، 3 قابض بھارتی فوجی ہلاک،بھارتی فورسز کے نام نہاد آپریشن کے دوران فوجی قافلے پر فائرنگ کی گئی، مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کے حملے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کلگام میں بھارتی فورسز کے نام نہاد آپریشن کے دوران فوجی قافلے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔قابض بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کلگام اور قریبی علاقوں کی ناکہ بندی کردی گئی۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کردی گئی ہے۔بھارتی فورسز نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔