ایران کی مسلح افواج کی طاقت و قدرت سے صیہونی حکومت کا آرام و سکون سلب ہوجائے گا

0 154

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے یوم مسلح افواج کے موقع پر خطاب میں صہیونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی تمام حرکات و سکنات ایران کی مسلح افواج کے زير نظر ہیں ۔ اگر تم نے کوئي معمولی سی حرکت بھی کی، تو ہماری مسلح افواج کا رخ اسرائيل کے مرکز کی طرف ہوگا۔

صدر ابراہیم رئیسی نے یوم مسلح افواج کی مناسبت سے فوجی پریڈ سے خطاب میں شہداء، جانبازوں اور مجاہدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے حکمت عملی کے تحت اس دن کو مسلح افواج کے دن سے موسوم کیا ، ہماری فوج خدا کی طرفدار، عوام دوست ، بابصیرت اور انقلابی جذبے سے سرشار ہے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ بہمن سن 57 شمسی میں ایرانی فوج نے حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ میثاق باندھ کر اپنی بصیرت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ایرانی فوج نے دفاع مقدس کے دوران اپنی کارکردگی کے بہترین نمونے پیش کئے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ ایرانی افواج کے پاس بہترین صلاحیتیں اور توانائياں موجود ہیں اور ان کے پاس مؤمن، جری ، بہادر اور مخلص جوان موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی فوج صرف جنگ کے میدان میں ہی نہیں بلکہ وہ ہمیشہ عوام سے ، عوام کے ساتھ اور عوام کے درمیان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.