علی امین اور فیصل کنڈی کی خوشگوار موڈ میں ملاقات، پی ٹی آئی کی اندرونی صورتحال پر گورنر کا طنزیہ مذاق

0 117

قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری سے پہلے گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ملاقات ہوئی جو 10 منٹ تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے جب کہ گورنر اور وزیراعلیٰ کے مابین ملاقات میں فیصل کریم کنڈی کی جانب سے طنزیہ مذاق بھی کیا گیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی میں کیا ہورہا ہے؟ شیر افضل مروت کو بھی نکال دیا، ان سے ہمدردی ہے۔

گونر نے مزید کہا وزیراعلیٰ صاحب آپ کی حکومت نے اپنے ہی خلاف صوابی میں احتجاج نہیں کیا؟ گورنر کے مذاق پر وزیراعلیٰ علی امین غیر معمولی طور پر مسکراتے رہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.