فواد اور شعیب شاہین کے جھگڑے پر پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا سخت ردعمل آگیا

0 111

فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے درمیان جھگڑے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کور کمیٹی نے اسے فواد چوہدری کا مجرمانہ اقدام قرار دے دیا۔

پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نےفواد چوہدری اور پارٹی کے وکیل رہنما شعیب شاہین کے درمیان جھگڑے پربیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری کاحملہ ایک مجرمانہ اقدام ہے اور ماضی میں بھی ایسےکئی واقعات فوادچوہدری سےمنسوب ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی فواد چوہدری کےنفرت انگیز رویے کی مذمت کرتی ہے اور شعیب شاہین کی مکمل سپورٹ اور حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔

سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ فواد چوہدری کسی فورم پرخود کو پی ٹی آئی کے نمائندےکے طور پر پیش کرنےکے مجاز نہیں ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں پیشی کے دوران شعیب شاہین اور فواد چوہدری میں جھگڑا ہوا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.