امریکا کے 2 جنگی جہاز 3 ہزار فوجیوں کو لے کر بحیرہ احمر پہنچے گئے

امریکی سیلرز پانچویں بیڑے کو “کمک اور سمندری صلاحیت” مہیا کرتے ہیں

0 66

واشنگٹن (شوریٰ نیوز) امریکا کے 2 جنگی جہاز 3 ہزار فوجیوں کو لے کر بحیرہ احمر پہنچے گئے،امریکی سیلرز پانچویں بیڑے کو “کمک اور سمندری صلاحیت” مہیا کرتے ہیں، ایران کی جانب سے تیل بردار بحری جہازوں پرقبضے کے بعد امریکا کے 3 ہزار سے زائد فوجی بحیرہ احمر پہنچ گئے۔ امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سیلرز اور میرینز یو ایس ایس باتعان اور یو ایس ایس کارٹر ہال جنگی جہازوں پر پہنچے اور وہ پانچویں بیڑے کو “کمک اور سمندری صلاحیت” مہیا کرتے ہیں۔یو ایس ایس باتعان فکسڈ ونگ اور روٹری طیاروں کے ساتھ ساتھ لینڈنگ طیارے بھی لے جا سکتا ہے۔یو ایس ایس کارٹر ہال، ایک گودی لینڈنگ جہاز ہے اور یہ میرینز، ان کے سامان، اور انھیں ساحل پر اتارتا ہے۔امریکی فوج کا دعویٰ ہے کہ ایران نے گذشتہ 2 برسوں کے دوران خطے میں بین الاقوامی پرچم بردار قریباً 20 مال بردار یا تیل بردار بحری جہازوں کو یا تو قبضے میں لیا ہے یا ان کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔امریکا نے گذشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ ایران کو خلیج میں بحری جہازوں پر قبضے سے روکنے کے لیے مشرق وسطیٰ میں جنگی بحری جہاز، ایف 35 اور ایف 16 لڑاکا طیارے بھیجے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.