وفاقی پولیس کا بائیسواں سمر کیمپ اختتام پذیر

سمر کیمپ کے انعقادکا مقصد پولیس اور شہریوں میں فاصلوں کو کم کرنا ہے،ایس ایس پی

0 148

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)وفاقی پولیس کا بائیسواں سمر کیمپ اختتام پذیر ہوا۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز نے کہا کہ سمر کیمپ کمیونٹی پولیسنگ کا ایک حصہ ہے جس میں بچوں کو ابتدائی طبی امداد،تیراکی اور خود حفاظتی تربیتی جماعتوں میں ایک ماہ کی تربیت دی جاتی ہے۔اس کے علاوہ کسرتی مشقیں، تیراندازی ،حربی فنون اس کا حصہ ہیں۔سمر کیمپ کے انعقاکا مقصد عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے، پولیس اور شہریوں میں فاصلوں کو کم کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سٹی پولیس آفیسرکے خصوصی احکامات پر کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ ، پولیس اور عوام کے درمیان خود اعتمادی کی فضاءکو بڑھانے کے لئے مختلف سرگرمیاں جس میں عوام کی نمائندگی شامل ہوتی ہے جاری رکھے ہوئے ہے۔اسلام آباد پولیس کا بائیسواںسمر کیمپ اختتام پذیر ہو گیا۔اس سلسلے میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک پروقار اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اختتامی تقریب میں ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز سرفراز ورک،ایس پی ہیڈکوارٹرز،سمر کیمپ میں حصہ لینے والے بچے اور انکے اہلخانہ موجود تھے۔ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمر کیمپ کمیونٹی پولیسنگ کا ایک حصہ ہے۔جس میں بچوں کو ابتدائی طبی امداد، تیراکی اور خود حفاظتی تربیتی جماعتوں میں ایک ماہ کی تربیت دی جاتی ہے۔اس کے علاوہ کسرتی مشقیں،تیراندازی ،حربی فنون اس کا حصہ ہیں۔یہ تمام سرگرمیاں غیر منافعانہ بنیاد پر کی جاتی ہیں اور تمام اخراجات اس میں شامل شرکاء￿ خود برداشت کرتے ہیں۔سمرسکول میں 04سے 14سال کے بچے حصہ لیتے ہیں اور اس کا مقصد بچوں کو مثبت اور تعمیری مہارت سے لیس کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس نے سمر کیمپ کا آغاز 2002میں کیا اور اب تک 22سمر کیمپ کا انعقاد کامیابی کے ساتھ کر چکی ہے۔ اسی طرح حفاظت خود اختیاری کورسز کا آغاز 2021 میں کیا گیا اور اب تک 08کورسز کروائے جا چکے ہیں جن میں خواتین اور مردوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پولیس کے ماہر اساتذہ سے تربیت حاصل کی۔اس کے علاوہ 2022میں ایک سرما کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔اسلام آباد پولیس غیر منافعانہ بنیاد پر ہر سال ان سرگرمیوں کا انعقاد کر رہی ہے جن میں مختلف طبقہ ہائے فکر کے بچے، مرد اور خواتین شرکت کرتی ہیں۔اسلام آبادپولیس کے بائیسویں سمر کیمپ کا انعقاد اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس میں رواں سال 250سے زائد بچوں نے حصہ لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی پی او کے ویڑن اور ہدایات کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لئے ایسی سرگرمیاں کامیابی کے ساتھ جاری رہیں گی۔انہوں نے پولیس پر اعتماد کرنے پر بچوں کے والدین کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر بچوں کے والدین نے پولیس سمرکیمپ اسکول کے آغاز پر اسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔تقریب کے آخر میں ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز نے سمر کیمپ میں حصہ لینے والے بچوں میں تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.