کراچی: آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کے رجحان میں اضافہ، ایک لاکھ افراد نے آن لائن لائسنس لے لیا

0 105

ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے آن لائن ہونے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے لائسنس کا آن لائن حصول شروع کردیا۔

ڈی آئی جی لائسنسنگ اقبال دارا نے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید اور انٹرنیشنل پرمٹ کے اجراء میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ افراد نے لرنر لائسنس آن لائن حاصل کرلیےجب کہ 5 ماہ میں 4160 آن لائن مستقل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کی گئی جب کہ 3720 شہریوں کو آن لائن انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیا گیا۔

ڈی آئی جی اقبال دارا نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس سندھ کی ویب سائٹ پر 2 لاکھ سے زائد صارفین رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.